( غذر ) ضلع غذر گاہکوچ میں وائس آف جی سیمت سماجی تنظیموں کے باہمی تعاون سے” متحد رہو آگے بڑھو” کے عنوان پے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کا مقصد ریاست خداداد پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت رنگ نسل فرقہ پرستی کو چھوڑ کر اپنے ملک اپنے خطے اور اپنے علاقے کی سوچ وفکر رکھنا تھا اور ضلع غذر کے اندر مسبت سرگرمیوں کا آغاز کرنا تھا ۔۔ریلی میں لیڈر شپ سکول کے طلبا, غازیان ڈسٹرکٹ، غذر وائس آف جی بی غذر سمیت والنٹیئر فورس پاکستان کے کارکنان و ذمداران نے بھر پور شرکت کیریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر غازیان ڈسٹرکٹ غذر سعید غلام شاہ صاحب کا کہنا تھا کہ ضلع غذر کی عوام ریاست کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ اس خطے کے باسیوں نے خداداد پاکستان کے لیے شہادتیں دی ہیں اور مزید شہادتوں کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وائس آف جی کی طرف سے اس کی مسبت سرگرمیوں کے انقعاد پر خیر مقدم کرتے ہیں ۔ریلی میں وائس آف جی ضلع غذر کے کنوینئر راجہ عقیل نے اپنے خطاب میں ریلی کو کامیاب بنانے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
متحدرہوآگےبڑھو
غذر (پ ر) وآئس آف جی بی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس میں "متحد رہو آگے بڑھو" کے عنوان...
Read more