غذر (پ ر) وآئس آف جی بی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس میں “متحد رہو آگے بڑھو” کے عنوان سے کامیاب سیمنار کا انعقاد کیا ۔ جس کا مقصد حب الوطنی کو فروغ دینا تھا جس میں آئی جی پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر ، وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انجینئر عطاء اللہ صاحب ،ڈپٹی کمشنر غذر، کپٹین سمی طیب ، سابق ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق،ایس پی غذر شامیر خالد ، صدر غازیان غذر سعید غلام شاہ اور دیگر نے شرکت کی ، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے میر محفل آئی جی پولیس محمد سعید وزیر کا کہنا تھا کہ غذر کے لوگوں نے ملک پاکستان کے لیے لازوال شہادتیں دی ہیں ۔ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لیے ریاست کی مضبوطی کے لیے ہر ایک کو انفرادی طور پے اپنے حصے کاکام کرنا چاہیے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مہمانان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے علاقے اور ریاست کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور ساتھ میں وائس آف جی بی کی کاوشوں کو بھی بھرپور سراہا گیا ۔ سیمنار میں کے آئی یو غذر کیمپس کے طلباء وطالبات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ وائس آف جی بی کی جانب سے مہمانان کو شیلڈ دیئے تقسیم کئے گئے اور سیمنار کو کامیاب بنانے پر شرکاء و والنٹیئرز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔
متحدرہوآگےبڑھو
( غذر ) ضلع غذر گاہکوچ میں وائس آف جی سیمت سماجی تنظیموں کے باہمی تعاون سے" متحد رہو آگے...
Read more